بلاول بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کا حساب دیں، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کے پیسے کا حساب دیں، 18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کی ذمہ داری تھی مگر پھر بھی وفاق نے وسائل دئیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر تک نہ مل سکا، بتایا جائے کہ سندھ میں صحت پر خرچ کیے گئے ساڑھے 5 ارب روپے کہاں گئے؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ منافع میں چلنے والی پاکستان اسٹیل ابو زرداری کے آنے کے بعد خسارے میں گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں