بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے، دکھا نہیں سکتے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے۔ دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتادیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی خبر بارے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے۔ دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتادیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے کئی ملکوں سے تعلقات خراب کر چکا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے وہ ڈیموکریٹ نہیں ہیپوکریٹ ہے۔ عمران خان بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہے کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے آج خود این آر آو کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہر سوال کاجواب دینا ہوگا، عمران خان کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے۔ پہلے کہا تھا یہ کسی اور کی زبان بول رہا ہے۔ آج ملک کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار عمران نیازی اور ان کے سپورٹرز ہیں۔


