چاغی میں بھی مہنگائی اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے عوام پریشان، جینا محال ہوگیا
چاغی (آن لائن)ملک بھر کی طرح ضلع چاغی میں بھی مہنگائی نے غریب لوگوں کے کمر توڑ کر رکھ دیا بجلی کی بھاری بھر کم بلوں نے غریب عوام کو ڈیفالٹ کرنے پر مجبور کردیا، تنخواہ اور مزدوری کے پیسوں سے موجودہ مہنگائی کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہوا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے ملک کے اندر موجودہ مہنگائی نے زندگی اجیرن کردی ہے بچوں کو دووقت کا نوالا کھلانا ناممکن ہوتا جارہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے اب روزمرہ خوردونوش اشیا کا خریدنا مشکل بنتا جارہا ہے ہر شے غریب عوام کے دسترس سے باہر ہواہے ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے بچی کچی کسر کو بجلی کی حالیہ بلوں نے پوری کردی، مزدور ملازم طبقہ کا کہنا ہے بچوں کے ایجوکیشن، ہیلتھ اور ،کچن کا خرچہ پہلے بمشکل پورا ہورہا تھا اس بار بجلی کے بلوں نے تمام تنخواہ کو لے ڈوبا غریب عوام کیا کھائے کہا جائے موجودہ حکومت براراست عوام کو مہنگائی کے ذریعے مارنے کا پلان تیار کردیا ہے جس صارف کے نام پر میٹر دستیاب ہوا ہے اسے ٹیکسوں سے بھاری بل بھجوا دیا ہے ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے مزدور اور ملازم طبقہ موجودہ مہنگائی سے مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں چینی، دال،گھی،سبزیاں، پھل،دودھ، کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ایک لاکھ روپے کمانے والا بھی اپنا ماہانہ بجٹ نہیں بنا سکتا ہے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی نرخ نے ہر شے کو دسترس سے باہر کردیا عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہورہی ہے حکومت وقت قوم کو ذہنی ٹارچر کرکے خودکشی کرنے پر مجبور کررہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے خداراہ مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر غریب عوام کے بچے بھوک سے مر جائیں گے اس وقت مہنگائی کی شکل میں عوام پر ایک عذاب نازل ہوا ہے ہر سفید پوش، تاجر، مزدور، ملازم مہنگائی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہے۔


