کوئٹہ کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف کارروائیوں میں 14 افراد گرفتار

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں پر رکاوٹ اور تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل اور عوامی مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطائالمنعم نے پولیس تھانے قائد آباد اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ طوغی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈا¶ن کرتے ہوئے مصروف شاہراہ پر تجاوزات رکھ کر ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 14افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیاجبکہ اس موقع پر متعدد دکانداروں کو تنبیہ بھی کءگئیں کہ وہ سڑک پر تجاوزات قائم کرنے اور سامان رکھنے سے گریز کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے اور رکاوٹیں پیدا کرنے سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں لہٰذا ایسے عناصر اور دکانداروں کیخلاف کارروائی ناگریز ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہر میں ٹریفک میں خلل پیدا کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف متواتر کارروائی عمل میں لارہی ہے۔شہریوں کی مشکلات اور ٹریفک کے مسائل کے پیش نظر دکاندار حضرات مصروف شاہراہوں پر تجاوزات اور سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں