تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں،جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں کوئی بھی ضلع ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں ہوگا الحمد اللہ رواں مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں،پشین،خضدار،واشک،خاران،نوشکی،گلستان،گوادر اور کوئٹہ میں ترقیاتی کام جاری ہے اور مزید بھی کرینگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں جام کمال کاکہناتھاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت میں صوبے کا کوئی بھی ضلع ترقیاتی کام سے محروم نہیں ہوگا،رواں مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کے دوران تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے پاس کسی ضلع میں ایم پی اے ہو یا نہ ہو ترقیاتی منصوبے دئیے جائیں گے ماضی میں جب کسی ضلع میں ایم پی اے نہیں ہوتا تھا تو وزیراعلیٰ مذکورہ ضلع کو محروم رکھتے تھے،انہوں نے عزم کااظہار کیاکہ میری موجودگی میں کوئی علاقہ محروم نہیں ہوگا،پشین،خضدار،واشک،خاران،نوشکی،گلستان،گوادر اور کوئٹہ میں ترقیاتی کام جاری ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے دوران مزید بھی ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں