عمران خان اٹک جیل سے این آر او مانگنے کیلئے پیغامات بھیج رہا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءو ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکلاءکا ملاقات کے بعد اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہے ، انکے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، اس سے اب کلیئر ہوگیا کہ عمران خان این آر او چاہتا ہے اور اسکے لیے پیغامات دے رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اب سمجھ آگئی ہوگی کہ بشریٰ بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سمیت مختلف لوگوں سے ڈیل کے لیے ملاقاتیں کرتی رہی اور کچھ روز پہلے نجی ٹی وی پر نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی طاہر اشرفی نے بھی انکشاف کیا کہ عمران خان کے قریبی صاحب منصب شخصیت نے بھی دوست ممالک سے ڈیل کے لیے رابطے کیے ، اور یہ شخصیت یقینا صدر عارف علوی ہی ہوسکتے ہے جو اپنے منصب کا غلط استعمال کرکے عمران خان کو این آر او دینے کی کوششیں کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں