اگست میں 67 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے، لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگست کے مہینے میں 67 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے۔لاپتا افراد کمیشن نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 78 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک لاپتہ شخص انٹرمنٹ سینٹر جبکہ 3 جیلوں میں قید پائے گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 لاپہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ کمیشن نے 20 غیر ضروری کیسز کو خارج کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ لاپتہ افراد کے 74 نئے کیسز کمیشن کے پاس درج ہوئے اور کمیشن کے قیام سے اب تک لاپتہ افراد کے 9 ہزار 967 کیسز درج ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن کے پاس 2 ہزار 253 کیسز زیر التوا ہیں۔خیال رہے کہ جولائی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے پاس رواں برس جنوری سے جون تک جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج کرائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں