گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول آواران ٹاﺅن میں طالبات پینے کے پانی سے محروم
آواران (انتخاب نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول آواران ٹاﺅن میں طالبات پینے کے پانی سے محروم، شدید گرمی میں طالبات کا ہاتھ میں بوتلیں اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر طالبات کا کہنا ہے کہ اسکول میں ناکافی ٹیچرز کی وجہ سے ان کے سلیبس پورا نہیں ہوپا رہا۔ اسکول میں روزانہ کئی بنیاد پر تقریباً 3 یا چار ٹیچرز ہی ڈیوٹی پر آتی ہیں۔ باقی تمام اٹیچ اساتذہ غیر حاضر ہیں۔ طالبات نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آواران، ڈی سی آواران اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گرلز اسکول آواران ٹاﺅن غیر حاضر اساتذہ اور پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم کو اچھی طرح سے جاری رکھ سکیں۔
Load/Hide Comments


