پاکستان میں ماہانہ 10 ملین لیٹر ایرانی تیل کی اسمگلنگ ہوتی ہے، حساس ادارے کی رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ سے متعلق حساس ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات۔ ماہانہ 10 ملین لیٹر ایرانی تیل پاکستان میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ تیل ایرانی بارڈر سے ملحقہ علاقوں رکھنی، لورالائی، میختر اور بواٹا اسمگل ہوتا ہے۔ جہاں سے ٹرک اور ٹینکر سخی سرور چیک پوسٹ ڈیرہ غازی خان میں اکٹھے ہوتے ہیں اور پھر پورے ملک میں سپلائی کی جاتی ہے۔ بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکار 100 سے 150 ٹرکوں کے قافلے سے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ ایک ٹینکر میں 8 سے 10 ہزار لیٹر تیل ہوتا ہے۔ موٹروے پر چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے اسمگلنگ کا راستہ آسان ہوجاتا ہے۔ پیٹرول پمپس مالکان 30 سے 40 فیصد ایرانی تیل کی ملاوٹ سے لاکھوں کماتے ہیں۔ اس غیر قانونی سرگرمی سے ملکی معیشت کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں