جی 20 اجلاس، اسپائس روٹ کی تشکیل کا مقصد سعودی، اسرائیل تعلقات معمول پر لانا ہے
نئی دہلی (این این آئی) نئی دہلی میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس پر عالمی ذرائع ابلاغ نے تجزیے اور تبصرے کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا، سعودی عرب، یورپ، مشرق وسطی اور بھارت کو جوڑنے والے جدید دور کے اسپائس روٹ کی تشکیل کا مقصد اسرائیل اور سعودی تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔برطانوی اخبار نے لکھا کہ اجلاس کو بھارتی وزیراعظم نے ذاتی تشہیر اور اگلے سال کے انتخابات کے لیے بے دریغ استعمال کیا۔
Load/Hide Comments


