جامعہ بلوچستان میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد، مختلف اداروں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے
کوئٹہ (آن لائن) جامعہ بلوچستان کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(آئی ایم ایس)کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف اداروں نے فیسٹول کی مناسبت سے اپنے اپنے اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی اور پروفسیر ڈاکٹر بشری نے باقاعدہ طور پرفیسٹول کا افتتاح کیا۔انہوں نے تمام اسٹالز کا جائزہ لیا۔ طلبا وطالبات اور اساتذہ سے بات چیت کی اور اسٹال میں رکھے گئے اشیا کے بارے میں معلومات حاصل کیںاور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے موقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی راہوں کا تعین کرتے ہوئے عملی زندگی کا کامیابیوں کے ساتھ آغاز کریں۔ فوڈ فیسٹول میں مختلف کمپنیوں نے اپنے اپنے معیاری فوڈ کے حوالے سے اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ اور یہ تمام سرگرمیاںتعلیمی حوالے سے تحقیق کا حصہ ہیں۔ جس کا مقصد طلبہ کو دوران تعلیم علمی ، تحقیقی اور پریکٹیکلی طو ر پر آراستہ کرنا ہے۔بعدازاں وائس چانسلر نے مہمان پروفیسرز کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ مہمان پروفیسرز نے جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان اور اس کے شعبہ جات کی ترقی کو دیکھتے ہوئے انتہائی خوشی کا احساس ہوا ہے۔ کیونکہ اعلی تعلیمی اداروں کا اصل مقصد ہی یہی ہونا چائیےکہ معاشرے کو کار آمد انسانی وسائل مہیا کرکے اعلی تعلیم کے حصول کو ممکن بنائیں۔جامعہ کے وائس چانسلر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کیں۔


