بیٹوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا اور بااثر ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے، برکت مسیح
کوہلو (آن لائن) مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے برکت مسیح نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بے گناہ بیٹوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں سزا دی جائے بااثر ملزمان کی عدم گرفتاری سے مجھے اور میرے بیٹوں کی زندگی کو شدید خطرہ ہے میرے دیگر بیٹوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہے اور میرے گھر کو تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان نے مل کر میرے لخت جگر ذکریا مسیح اور بعد ازاں طارق مسیح کو قتل کر کے میرا گھر اجاڑ دیا صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے برکت مسیح کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نائب رسالدار نذر محمد گھر سے اٹھا کر لے گیا اور واپس نہیں آیا اس سے پہلے میں نے ملزمان کو اس لیے نامزد نہیں کیا کیونکہ وہ بااثر تھے اور مجھے خطرہ ہے کہ میرے دیگر بیٹوں کو بھی قتل کریں گے اب بھی تینوں ملزمان عدم گرفتار ہے اور عدالت سے بار بار ضمانت لے کر کھلے عام گھوم رہے ہیں اور انہوں نے عدالت عالیہ سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹوں کے قتل میں ملوث مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور انہیں سنگین سزا دیکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔


