ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز لواحقین کوٹہ پر تقرریوں کا عمل جلد مکمل کریں، نگراں وزیر تعلیم بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن)وزیر تعلیم قادر بخش بلوچ کی ڈائریکٹر سکولز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز لواحقین کوٹہ پر یتیموں کی تقرری اور متعلقہ دفتر کو مطلوبہ تفصیلات بروقت نہ بھیجنے کے حوالے سے غیر سنجیدہ اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو آخری وارننگ دی جانی چاہیے۔ اگر وہ ایک ہفتے میں مطلوبہ تفصیلات فراہم نہیں کرتے تو ان نااہل افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا موقف تھا کہ ہم یتیموں اور بیواں کے دکھوں کو کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔میں یہاں عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں اور کسی قسم کی لاپرواہی کو نہیں چھوڑوں گا۔ تمام افسران کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے اور ان کی بہترین طریقے سے خدمت کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کوٹہ پر درج ذیل اضلاع میں تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔خضدار (07)۔ واشک (01)۔ 3 خاران (01) ۔ پنجگور 01) 5 ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ (02)انشا اللہ پورے بلوچستان کے تمام کیسز ایک ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔ تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر اور رکاوٹ کے تمام عمل کو مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں