کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش، کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، نصیر آباد، سبی اور کوہلو میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گاواضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت دیگر شہروں میں آج 11 سے 13 مارچ تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں