نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کردی گئی۔ منگل کو آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی بلڈنگ کا افتتاح کیا، اس موقع پر آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر وے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے باقاعدہ کلاسز کا اجرائ کیا جائے گا۔آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے موٹر وے پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہوں کو دو رویہ کر دیا جائے تو حادثات کم ہو سکتے ہیں شاہراہوں کی توسیع کا معاملہ این ایچ سے اٹھایا جائے گا۔آئی جی سلطان خواجہ نے کہا کہ ڈی ایل اے کی سہولت اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں قائم کی گئی ہے بلوچستان کے نوجوانوں کو روز گاربھی ملے گالائسنس کے لئے غیر ملکی اسٹینڈرڈ متعارف کروایا جائےگافورس کی قلت کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے کوئٹہ میں مزید پانچ بیٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں