کچھی میں لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان تنازعہ، علما کرام، سادات و قبائلی معترین میڑھ لیکر پہنچ گئے
سبی (آئی اےن پی) قبائل تنازعات کی وجہ سے جہاں دو قبائل کے قےمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے وہاں علاقہ کے امن خوشحالی ترقی مےں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بن جاتے ہےں کچھی مےں آباد لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمےاں جاری تنازعہ حل کرنے کے لئے سادات کرام اپنا رول پلے کرےں گے صا حبزادہ سائیس فقےر اللہ جان نقشبندی۔ تفصےلات کے مطابق لہڑی و ابڑو قبائل کے پاس فوری جنگ بندی کیلئے بلو چی روایات کے مطابق سبی و کچھی کے علمائ کرام سادات عظام و قبائلی معتبرین جن میں درگاہ نورپور شریف کے سجا دہ نشین الحاج صاحبزادہ پیر فقیر اللہ جان نقشبندی ، الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی ،جمعیت علمائ اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس رند ،مولانا عطائ اللہ بنگلزئی ،حاجی محمد دا¶د رند،پیر سید ریاض حسین شاہ ، مولانا محمد یحیٰ مرغزانی، مفتی خلیل احمد کھوسہ ،مولانا تاج محمد سومرو مولانا عبد الغفار ،حافظ نذر علی القادری ،حاجی محمد حیات رند کے فرزند حاجی نصیب اللہ رند ،حافظ محمد یوسف گویا میڑھ لیکر گئے لہڑی و ابڑو قبائل سے فوری جنگ بندی کیلئے گزارش کی دونوں قبائل نے میڑھ کو عزت بخشا اور شکریہ ادا کیا کہ آپ خیر خواہی کیلئے تشریف لائے ہیں ابڑو قبیلہ نے جنگ بندی کیلئے آمادگی کا اظہار کیا لہڑی قبیلہ کے سربراہ سردار جاوید عزیز لہڑی کی عدم موجودگی کی وجہ سے جنگ بندی کا معاملہ زرا موقوف ہوگیا انشا ئ اللہ بہت جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔


