امریکا، روس اور ترکیہ کا پاکستان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

کراچی (انتخاب نیوز) امریکا کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ علاوہ ازیں روس کے صدر پیوٹن، ترک صدر طیب اردگان نے بھی پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں