افغانستان کا بھارت میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے نے آج سے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے افغان سفارت خانے نے خط لکھ دیا ہے۔افغان سفارت خانے نے خط میں لکھا ہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے۔افغان سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت افغان مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں