سوراب، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

سوراب(نامہ نگار ) سوراب پولیس کی کامیاب کاروائی، دوران تلاشی گاڑی سے اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی قلات ریجن آغا محمد یوسف کی خصوصی احکامات کی اور ایس پی سوراب دوست محمد بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او سوراب امیرحمزہ لہڑی ایڈیشنل ایس ایچ او محمد یونس لانگو اے ایس آئی محمد یونس ریکی پر مشتمل ٹیم نے دوران چیکنگ کوئٹہ سے آنے والی مشکوک کار گاڑی نمبر AAN673 کی تلاشی لی جس کےخفیہ خانوں سے دو عدد کلاشنکوف 3 عدد میگزین اور 32 راؤنڈ برآمد کرکے ڈرائیور عبدالباسط ولد محمد حیات قوم جام زہری سکنہ گیزدغان کو گرفتار جبکہ گاڑی اوراسلحہ قبضہ میں لے لی،مزید تفتیش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں