نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے،شاہد خاقان

لندن (آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔تفصیل کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔شاہد خاقان عباسی لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نئی پارٹی بنا رہے ہیں اور پھر یہاں ملنے بھی آئے، کیا گلے شکوے ختم کرنے آئے ہیں؟اس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں