اسرائیل کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم
تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیدیا ، کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔
Load/Hide Comments


