گوادر میں تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع
گوادر (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور کوسٹ گارڈ کے تعاون سے کنٹانی ھور میں رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے جو پیٹرول، ڈیزل اور ڈپو مالکان کی باہمی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کو مزید صاف شفاف بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ضلع کونسل کے چیئرمین بھی شامل ہے کنٹانی ھور کے رجسٹریشن کچھ ہی دنوں میں مکمل کی جائے گی اور ضلع کے کس بھی سرحدی علاقے میں تیل کی ترسیل پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ سرحدی تجارت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کررے ہیں جسکے ثمرات سے مقامی اور علاقے کے لوگوں مستفید ھوں گے کنٹانی ھور کے بند ھونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ھے کنٹانی ھور میں تیل کا کاروبار معمول کے مطابق جاری ھے اور ضلع کے کسی بھی سرحدی علاقے میں تیل کی ترسیل کا عمل بند نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


