اسرائیلی فوج کا غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم
مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کے لیے 24گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ وادی غزہ سے تمام فلسطینیوں کو جنوبی حصوں میں منتقل کردیا جائے۔ اسرائیل کی دھمکی سے متعلق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریبا 11لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی ہے، ایسی کوئی نقل مکانی، تباہ کن انسانی اثرات کے بغیر ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 4لاکھ 23ہزار تک جا پہنچی ہے، رات کو لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں، غزہ میں جنم لیتے انسانی المیے سے نمٹنے کیلئے 20لاکھ فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


