اسرائیل کی وزیراطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی
غزہ (صباح نیوز)اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گالیت ڈسٹل نے حزب اللہ کو سمارٹ قرار دینے کے بیان پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔گالیت ڈسٹل نے کہا کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر کو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سے متعلق پلان ہے کیا؟۔ علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد7 ہزار 200سے بھی بڑھ گئی ۔اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی۔


