اسرائیل نے ہمیں سر قلم کیے گئے فوجیوں کی تصاویر دکھائی تھیں، امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ امریکی حکومت اسرائیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ واشنگٹن جنوب میں بے گھر اسرائیلیوں کی مدد کے لیے کوششوں کو متحد کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ متحد ہے اور اس کے دکھ میں شریک ہے۔بلینکن نے مزید کہا کہ میں نے اسرائیل میں ان امریکیوں کے خاندانوں سے ملاقات کی ہے جو حماس کے ہاتھوں مارے گئے یا یرغمال بنائے گئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسرائیل میں شیر خوار بچوں کی تصاویر دیکھی ہیں جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں