پاکستان غزہ میں مسلسل محاصرے اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے،جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں مسلسل محاصرے اورحملوں کی مذمت کرتا ہے، بچوں، خواتین اور طبی عملے کو نشانہ بناناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں ہسپتا ل پر حملہ دفاعی عمل نہیں تھا، بے گناہ بچوں، بے گھر خواتین اور طبی عملے کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کیخلاف تشدد اور اجتماعی سزا کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری انخلا منسوخ کیا جائے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں مسلسل محاصرے اور حملوں کی مذمت کرتا ہے، ہمیں انسانی مصائب کو مزید جاری نہیں رہنے دینا چاہئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے انسانی امداد کو بغیر رکاوٹ غزہ تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں