تربت میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی
تربت(بیورو رپورٹ) امن و امان کے بہتر نفاذ کے لیے تربت میں دفعہ 144 نافذ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر مکران کی درخواست پر ت±ربَت میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق ایک مہینہ کے دوران غروب آفتاب سے لیکر طلوع آفتاب تک برقرار رہے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب ملزمان پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


