سٹاک مارکیٹ میں 229پوانئٹس کی تیزی، ڈالر 30 پیسے مہنگا
کراچی:شرح سود میں کمی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، 100انڈیکس 229پوائنٹس بڑھ گیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید 1 فی صد کی کمی کے فیصلے پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے مثبت ردعمل دیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 3سو پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 100انڈیکس 229پوائنٹس اضافے سے 33ہزار 939پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 30پیسے مہنگا ہوکر 167روپے 66پیسے پر بند ہوا۔
Load/Hide Comments


