بحرین میں اسرائیلی حملوں کی حمایت پر ہندو ڈاکٹر برطرف
منامہ(صباح نیوز)بحرین میں انتہا پسندہندو ڈاکٹر کو مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی حمایت پر برطرف کردیا گیا۔بحرین کے معروف ہسپتا ل میں تعینات ڈاکٹر سنیل را نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہیں، فلسطینیوں کا خاتمہ کر دینا چاہیے۔بحرین کے ہسپتا ل انتظامیہ نے بیان کی مذمت اور لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سنیل را کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ اس سے قبل متعدد بار اسلامی ممالک میں مقیم افراد کی جانب سے اسلام مخالف بیانات دیئے گئے۔اسی سلسلے میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیئر کو مئی 2020 میں اسلام مخالف بیانات پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ اپریل 2020میں کویت میں ہندو انجینئر کو اسلام مخالف کمنٹس پر نوکری سے نکال دیا گیا۔mk/nsr
Load/Hide Comments


