غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرلیا گیا، حکومت پاکستان سے سیکورٹی کلیئرنس لازمی قرار
اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے جائزہ کیلئے غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کیلئے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ، کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور مبصر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کروانا ہوں گے، کسی بھی ادارے سے ملحقہ شخص کی اتھارٹی لیٹر کے بغیر رجسٹریشن نہیں کی جائے، ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سکیورٹی کلیئرنس لانا لازم ہوگا۔
Load/Hide Comments


