عمر سرفراز چیمہ و دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیرا ؤکے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کردی۔ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جبکہ اعجاز چودھری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کر دی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں