بجلی کی عدم فراہمی زمینداروں کا معاشی قتل ہے، پہیہ جام کی حمایت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے ترجمان نے 2 نومبر کو زمیندار ایکشن کمیٹی کیطرف سے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش لوڈشیڈنگ کم وولٹیج نے زمینداروں کے ساتھ ساتھ عام صارفین کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے دیہی فیڈرز کو صرف دو گھنٹوں کی بجلی کی فراہمی زمینداروں کی معاشی قتل کی مترادف ہے ساتھ ہی کلیوں میں پانی ناپید ہوچکی ہے جس عام شہریوں کو پانی کی حصول کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ دو گھنٹے کی بجلی کی فراہمی سے ٹیوب ویل بند ہوچکے زمینداروں کی کھڑی فصلات خشک ہوچکے ہیں کیسکو حکام سے کئی بار مذاکرات ہوچکا ہے لیکن وہ اپنے ہی وعدوں سے مکر جاتا ہے جس سے زمیندار آل پارٹیز مسلسل انہیں ان کی وعدے یاد دلاتے ہے لیکن واپڈا یہاں کی لوگوں کو انسانیت کی زمرے سے نکال چکا ہے جس سے عوام ازیت میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے زمینداروں کی جانب سے 2 نومبر کی پہیہ جام ہڑتال کی بھر پور حمایت کرتے ہے نیشنل پارٹی کے عہدیدار اور ورکرز پہیہ جام ہڑتال کی کامیابی کیلئے زمینداروں کے شانہ بشانہ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں