کوئٹہ سول اسپتال میں کانگو وائرس کی صورتحال اور علاج معالجے کی سہولیات کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، سیکرٹری صحت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان، نگران وزیرصحت کی ہدایت پر سیکرٹری صحت عبداللہ خان کا دورہ سول اسپتال۔ سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ اسپتال میں کانگو وائرس کی صورتحال اور علاج و معالجے کی سہولیات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ کانگو وائرس کے ممکنہ پھیلا? کی روک تھام کے لیے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا۔ کانگو وائرس سے بچا? کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں ڈاکٹرز ، طبی عملے اور مریضوں کو بتایا گیا۔ کانگو وائرس کے پھیلا? کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کانگو وائرس کی صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے مانیٹرنگ میکنزم کو موثر بنایا جارہا ہے۔ عالمی سفارشات کے مطابق اسپتالوں میں انفیکشن ڈیزیز کی روک تھام کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں