ووٹ اندراج یا اخراج کا وقت ختم،الیکشن کمیشن نے لسٹیں منجمد کردیں

اسلا م آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں جس کے باعث ووٹ کا اندراج یا اخراج اب نہیں ہو سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کےلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد کردیا ہے جس کے بعد اب ووٹرز کا اندراج یا اخراج نہیں ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن رواں ماہ (نومبر)کی 25تاریخ تک ووٹر لسٹوں کو فائنل کردےگا اور 25نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں