خضدار مقابلے میں جاں بحق عبداللہ زہری بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، وی بی ایم پی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہگزشتہ روز خضدار میں سی ٹی ڈی نے جن تین افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعوی کیا تھا ان میں دوسرے شخص کی شناخت بھی پہلے سے لاپتہ عبداللہ ولد عرض محمد زہری کے نام سے ہوئی جنہیں دو سال قبل خضدار زہری سے لاپتہ کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وی بی ایم نےپی نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خضدار مقابلے میں جاں بحق آفتاب سمالانی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا۔جہنیں رواں سال 11 اگست کو ہزار گنجی کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا جن کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کو فراہم بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں