حب فائرنگ سے 60 سالہ شخص قتل، ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب )حب شہر کے قریب گجر گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 60سالہ عمر رسید ہ شخص کو قتل کردیا ،یوسف گوٹھ میں آئل ٹینکر کی مرمت اور ویلڈنگ کے دوران دھماکہ دو افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق حب شہر کے قریب دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے حب ہائیٹ پولیس تھانہ کی حدود میں گجر گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 60سالہ علی مراد نامی شخص کو قتل کردیا اورفرار ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول کے ورثائ کا کہنا ہے کہ ا±نکی ذاتی دشمنی کا سلسلہ نصیر آباد اور اوستہ محمد سے چلتا آرہا ہے پولیس کے مطابق لواحقین نے ملزمان نامزد کئے ہیں پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ حب شہر کے قریب کراچی کی حدود میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے متصل ویلڈنگ شاپ پر ایک آئل ٹینکر کے ٹینک کی مرمت کی جارہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد 40سالہ بلال اور 18سالہ علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں