پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ؛ حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 حملہ آوروں نے حملہ کیا جو کہ ایک گاڑی میں سوار ہوکر اسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے، مذکورہ گاڑی ٹویوٹا سیلون ہے جس کا رجسٹریشن نمبر بی اے پی 629 ہے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی ایک نجی بینک کے نام پر 30 نومبر 2013 کو رجسٹرڈ کرائی گئی۔

حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے ، گاڑی کا ٹیکس رواں برس یعنی 30 جون 2020 تک ادا کیا جاچکا ہے، گاڑی کا انجن نمبر وائی 849018 ہے ، حاصل کردہ ڈیٹا میں سی پی ایل سی کے ریکارڈ میں گاڑی کسی بھی کرائم میں نظر نہیں آرہی اور بالکل کلیئر ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ گاڑی پہلی مرتبہ ہی ایسے کسی حملے میں استعمال کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں