پسنی، فش ہاربر اتھارٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین تین مہینوں کے تنخواہوں سے محروم

گوادر (این این آئی) پسنی میں فش ہاربر اتھارٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین تین مہینوں کے تنخواہوں سے محروم ،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی، مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں ضلع گوادر بشمول مکران کا معاشی قلب کہلانے والا پسنی فش ہاربر اتھارٹی بد ترین مالی بحران کا شکار ہونے کہ وجہ سے فش ہاربر اتھارٹی کے تمام ملازمین کو گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی، ذرائع نے انکشاپ کیا کہ موجودہ مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کو سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے باعث نوبت قاقوں تک پہنچ گئی جس کے باعث سینکڑوں خاندان نان شبینہ کا محتاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں