نصیر آباد ریجن میں ایک ماہ سے یوٹیلی اسٹوروں پر آٹا دستیاب نہیں، غریب مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
فرید آباد (آن لائن) نصیر آباد ریجن میں ایک ماہ سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا دستیاب نہیں ہے آٹا نہ ہونے کی صورت میں غریب طبقہ مہنگے داموں سے بازار میں خریدنے پر مجبور ہیں غریب عوام رل گئے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک ماہ عرصہ سے نصیر آباد ریجن یوٹیلٹی اسٹوروں پر آٹا نہیں ہے غریب طبقہ کو دوکاندار حضرات مہنگے داموں سے آٹا فروخت کر رہے ہیں دوکاندار حضرات غریب طبقہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ریجن میں پرائس کنٹرول کا نام و نشان نہیں ہے جس طرح دوکاندار حضرات ایشا خوردونوش فروخت کریں عوام مجبور ہو کر خرید لیتے ہیں عوامی حلقوں نے نگران حکومت سے پر زور مطالبہ کیا یوٹیلٹی اسٹورز میں فوری طور پر آٹا مہیا کیا جائے تاکہ غریب طبقہ کو ریلیف مل سکے اور پرائس کنٹرول کو بھی فعال کیا جائے۔


