سکیورٹی فورسز کا وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک، اہلکار جاں بحق
راولپنڈی (پ ر)سکیورٹی فورسز کی جانب سے وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک اور ایک سپاہی جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات علامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جہاں 2 مشتبہ افراد مارے گئے جب کہ تیسرا شخص جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں آپریشن کے دوران ہلاک ہوا، مارے جانے والے مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، یہ مشتبہ افراد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب جاں بحق ہوا۔ علاقے میں دیگر مشتبہ افراد کے تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments