اغیار پشتونوں کے وسائل زیر دست رکھ کر ان کے معاشی قتل کیلئے راہیں تلاش کررہے ہیں، اے این پی
چمن (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ متفق و متحد ہوئے بغیر درپیش سنگین مشکلات مصائب سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں پشتون افغان کو بقا کا مسئلہ لاحق ہوچکا چارعشروں سے جاری کشت وخون کے بعد اغیار اب پشتونوں کے وسائل زیردست رکھ کر ان کی معاشی قتل عام کیلئے راہیں تلاش کرہے ہیں چمن ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کا اجرا افغان کڈوال کی جبری بیدخلی مسط کردہ تخریب کاری وطن دشمن قوم دشمن اقدامات ہے جن پر ہر ذی شعور شخص کو غورفکر کرناہوگا بقا کی اس جنگ کو صرف اتفاق واتحاد سے ہی ٹالا جاسکتا ہے 26نومبر کو شہدا وطن شہید جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی یاد میں چمن ماڈل ہائی سکول فٹ بال گراونڈ میں منعقد جلسہ عام اور اس میں مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی پشتون خوا امیر حیدر خان ہوتی کی خصوصی شرکت رواں گمبھیر قومی سیاسی معاشی مسائل کے حل میں معاون ومددگار ثابت ہوگی چمن کے غیور اولس سے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی استدعا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا وطن کی یاد میں اولسی رابطہ مہم کے سلسلے میں چمن تورتنگی کلی حسن زئی اور کلی محمد حسن ٹھیکیدار میں کارنر میٹنگ اولسی جرگوں سے خطاب کے دوران کیا کارنر اجلاسوں اولسی جرگوں سے ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل حاجی سخی حسن زئی گل زمان اچکزئی امیر محمد عبدل محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ آج ہم تنا اور مشکل صورتحال میں شہدا وطن کی یاد منارہے ہیں جب پشتون افغان وطن تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہاہے ایک طرف پشتونخوا وطن میں خودساختہ مسلط کردہ تخریب کاری انتہا پسندی آخری انتہا کو چھو رہی ہے دوسری طرف اب ان کے معاشی قتل عام کے منصوبوں پر بہیمانہ طریقے سے عمل درآمد جاری ہے عوامی نیشنل پارٹی فکر باچاخان کے تسلسل کی حیثیت سے وطن اور قوم مخالف اقدامات کے خلاف بھر پور آواز اٹھاتی رہے گی انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو ماڈل ہائی سکول فٹ بال گراونڈ میں شہدا وطن کی یاد میں منعقد جلسہ عام اور اس میں مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کی شرکت دوررس اثرات کا حامل رہیگا چمن کے غیور اولس سے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔


