نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہوگئے، وہ غیرقانونی نقل مکانی کی روک تھام پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہوگئے ہیں، وہ غیر قانونی نقل مقانی کی روک تھام پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔غیر قانونی نقل مکانی میں ہر سال ہزاروں انسان مرتے ہیں اور اٹلی، یونان اور دیگر یورپی ساحلوں پر غیر قانونی تارکین وطن ڈوب جاتے ہیں۔ وزیرخارجہ جلیل عباس کو اسپیکر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، اور عالمی وزارتی کانفرنس کا انعقاد یورپین کمیشن نے کیا ہے ، کانفرنس (کل )منگل کے روز ہوگی، جس میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نقل مکانی کا قانونی طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں