نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاکہ آئین میں ایسا کچھ نہیں کہ نگران حکومت محض 90دن کیلئے ہے،اگر ملک کا ایگزیکٹو نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میری استدعا ہے کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو،نگران وزیراعظم کا بنیادی کام الیکشن کروانا ہے جو کہ وہ نہیں کروا رہے،نگران وزیراعظم اپنا تقدس کھو چکے ہیں،بی بی سی نے مجھ سے رابطہ کیا کہ اس معاملے پر مجھ سے جان سکیں، عدالت نے کہاکہ بی بی سی اس درخواست میں فریق نہیں، اس کا ہم سے کیا لینا دینا؟آپ جا کر پتہ کریں کہ پاکستان کیوں بنا، کس نے بنایا، آپ ان چکروں میں پڑے ہیں،آپ کا بی بی سی کا حوالہ مجھے پسند نہیں آیا،درخواست گزار نے کہاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری مدت مکمل ہونے کے بعد غیرموثر ہو چکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں