کوئٹہ میں کم وزن اور مہنگی روٹی بیچنے والوں کی دکانیں ہمیشہ کیلئے بند، سخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا
کوئٹہ (آن لائن ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کی زیر صدارت روٹی کے وزن اور مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تندور ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں کم وزن اور مہنگی روٹی بیچنے والوں کی دکانیں ہمیشہ کیلئے بند کی جائیں گی اور گرفتار دوکاندار کو جیل بھجوا کر سخت سے سخت سزا دی جائیگی اس کے علاو¿ہ مذکورہ دوکان کا لائسنس بھی ہمیشہ کے لئے منسوخ کیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑنے اجلاس میں تندور ایسوسی ایشن کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری کریں ورگرنہ انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کریگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت اور تندور ایسوسی ایشن کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ریٹ لسٹ ازسر اجرائ کیا لیکن تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور من مانی جاری ہے جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں اے ڈی سی انور کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اگر کسی بھی تندور میں کم وزن روٹی یا مہنگے داموں بیچی گئی تو اس تندور کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائیگا دوکاندار کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائیگی اور تندور کا لائسسن منسوخ کیا جائیگا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری تندور ایسوسی ایشن پر ہوگی لہذا تمام تندور مالکان انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔


