اسرائیلی فوج طبی کام میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، کرسٹوس کرسٹو

عمان(آئی این پی) ڈاکٹرز ودآﺅٹ بارڈرز کے سربراہ کرسٹوس کرسٹو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے شہر جنین میں تنظیم کی طبی ٹیموں کے ہسپتال میں کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں،مغربی کنارے سے واپسی کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک پریس کانفرنس میں کرسٹو نے جنین کیمپ سمیت مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی،کرسٹو نے کہا کہ اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران ایم ایس ایف کی طبی ٹیموں کو معطل کر دیا گیا اور ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں