ژوب، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک
ژوب:ژوب میں پہاڑی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک کوئٹہ کا خیبر پختونخوا سے رابطہ منقطع انتظامیہ قومی شاہراہ کھولنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اطلاعات کے مطابق ژوب کے علاقے دانہ سر کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ہزاروں گاڑیاں اور مسافر کوچز پھنس گئے مسافروں ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دانہ سر کے مقام پر قومی شاہراہ مکمل طور پر بلاک ہے شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کیا جائے بارشوں کے باعث مزید پہاڑی تودوں کے گرنے اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments