بھارت، کرنی سینا کے سربراہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دائیں بازو کے گروپ شری راشٹریا راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر جے پور میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر سکھدیو سنگھ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد زخمی ہوگئے،سکھدیو سنگھ کی ہلاکت کے بعد ان کے حامیوں نے جےپور میں احتجاج کیا اور جھاڑیوں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دی۔راجستھان کے مقامی گینگسٹر گروپ نے سوشل میڈیا پر سکھدیو سنگھ کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں