پشین سے لاپتا نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ بند کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین کے علاقے یارو سے لاپتا نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد۔ اطلاعات کے مطابق پشین کلی ظریف اباد کا ایک نوجوان جو تین دن سے لاپتہ تھا آج اس کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پشین یارو پ±ل کے مقام پر لواحقین نے لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بند کردیا۔ مظاہرین نے مین نیشنل ہائی وے کو احتجاجاً یارو پل کے مقام پر تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث دونوں طرف ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دولت خان درانی کی لاش پشین کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے جس کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے، دولت خان درانی کے قاتلوں کو جب تک گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک روڈ بند رہے گا۔
Load/Hide Comments


