شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
کراچی(این این آئی)اگر آپ اپنے یا اپنی شریک حیات کو خون کھولانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں تو ایک نئی طبی تحقیق نے اس دعوی کو درست ثابت کردیا ہے۔پہلے تو اکثر مذاق میں یہ کہا جاتا تھا کہ شادی لوگوں کا بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتی ہے لیکن اب تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔جی ہاں!! امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک جوڑے کے درمیان خراب تعلق کا نتیجہ بہت خطرناک صورت میں سامنے آتا ہے کیونکہ شادی شدہ جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔
Load/Hide Comments


