سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور،گوجرانوالہ،بہاولنگر (صباح نیوز)کائونٹرٹیررازم (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،جبکہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے2 کارندوں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کئے گئے۔ گرفتار افراد سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مشتبہ افراد کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی جو مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں